ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میں کار اور بائک کی ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

کمٹہ میں کار اور بائک کی ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

Thu, 19 Jan 2023 12:26:29    S.O. News Service

کمٹہ 19 جنوری (ایس او نیوز)  کمٹہ تعلقہ کے دیوگی قومی شاہراہ 66 پر کار اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک سوار کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ سرسی کراس کے قریب بدھ کو پیش آیا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت منڈگوڈ تعلقہ کے مینلّی کے رہائشی  پروین بابو ملک (22) کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی بائک پر انکولہ سے کمٹہ  کی طرف جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار کار اس  کی بائک سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے شدید زخمی پروین کو علاج کے لیے کمٹہ سرکاری اسپتال پہنچایا۔ لیکن سر میں شدید چوٹ لگنے سے اس کی موت ہوگئی ۔

کار ڈرائیور  اُودے کمار کا تعلق بھی منڈگوڈ سے بتایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں کمٹہ پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔


Share: